Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
7 - 216
پر عمل کرتے ہوئے ذکرِ صالحین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا(۱۵)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۶)(اپنے ذاتی نسخے پر) ''یادداشت'' والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔(۱۷) کتاب مکمل پڑھنے کیلئے روزانہ چند صفحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔(۱۸)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۹،۲۰) اس حدیثِ پاک ''تَھَادَوْا تَحَابُّوْا'' ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''(مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔(۲۱)اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا(۲۲)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا) (۲۳)ہرسال ایک باریہ کِتاب پوری پڑھا کروں گا۔(۲۴)جو نہیں جانتے انہیں سِکھاؤں گا۔ (۲۵) مشائخِ کِرام قُدِّسَ سِرُّھُم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ