Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
34 - 216
(دوسرا باب)

دُرُود شَریف کی فَضیلت
    شَیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت با نی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطَّارقادِری رَضَوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ اپنے رسالے ''ضیائے دُرُ و د و سلام'' میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نقْل فرماتے ہیں : ''مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لیے طہارت ہے ۔' '
    (مسند ابی یعلی، ج۵، ص۴۵۸ ،رقم الحدیث ۶۳۸۳،دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شَجَرہ عالِیہ مَنْظُومہ قادِریہ رَضَویہ عَطّارِیہ
(1)  یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے(عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)

یا رسولَ اللہ کرم کیجیے خدا کے واسِطے(عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
دُعائیہ شعر کا مفہوم:
    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم تجھ سے اپنے آقا ومولامحمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وسیلہ سے کرم اور بخشش کے سوالی ہیں اوریا رسولَ اللہ !صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لیے ہم پرکرم فرما دیجئے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter