Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
152 - 216
کو روشن پا کر پھولے نہیں سما رہے تھے اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ پر فِدا ہوئے جارہے تھے۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے اسے سینے سے لگا کر پیٹھ تھپکتے ہوئے فرمایا : بیٹا اللہ عَزَّوَجَلَّ شفاء دینے والا ہے ۔

    میرے بہنوئی بھی(جو کرامات اولیاء کے منکرین کی صحبت میں رہے تھے ) یہ ایمان افروز کرامت دیکھ کر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اورروتے ہوئے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے قدموں میں گرپڑے اور بدعقیدگی اور سابقہ گناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجانے کی نیت بھی کرلی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطّاریہ میں داخل بھی ہوگئے۔

    گویاکہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے ایک طرف اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عطا سے ظاہری آنکھوں کو روشن فرمایا تو دوسری طرف ایک شخص کو راہِ حق کی روشنی عطا فرمادی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرے بہنوئی کی زندگی میں ایسا مَدَنی انقِلاب برپا ہوا کہ گھر آکرنہ صرف خود باجماعت نماز پڑھنے لگے بلکہ دوسروں کوبھی تلقین کرنے لگے۔ گھر سے T.V اور. V.C.Rنکال باہر کیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے لگے۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter