Brailvi Books

شرحِ شجرہ قادِریہ رضویہ عطاریہ
146 - 216
ضرورت ہے ،یہ مَدَنی پھول ہر دعوتِ اسلامی والے کی نس نس میں رچ بس جائے۔'' ایک مرتبہ فرمایا: ''علماء کے قدموں سے ہٹے تو بھٹک جاؤ گے۔''
مجھ کو اے عطّار سُنّی عالموں سے پیار ہے 

ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دوجہاں میں اپنا بیڑا پارہے
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ علمائے اہلِسنّت دامت فیوضہم بھی آپ کی مَدَنی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اس کا اظہار بھی فرماتے رہتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ کے پُرتاثیر بیا نات
    نیکی کی دعوت دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بیان بھی ہے۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ بھی ان علماء میں سے ہیں جن کے بیانات سننے والوں پرجادو کی طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ مُنجیات (یعنی نجات دلانے والی چیزوں)مَثَلاً صبْر ، شُکْر ، تَوَکُّل، قناعَت اورخوف ورِجا وغیرہ کی تعریفات وتفصیلات اورمہلِکات(یعنی ہلاکت میں ڈالنے والی چیزوں)مَثَلاً جھوٹ، غیبت، بغض، کینہ اورغفلت وغیرہ کے اسباب وعلاج آسان وسہل طریقے سے بیان کرنا آپ دامت برکاتہم العالیہ کا خاصہ ہے ۔آپ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی محویّت کا عالم قابل ِ دید ہوتا ہے ۔ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے
Flag Counter