Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
36 - 37
    (3) فاء کا وظیفہ فرح (یعنی خوشی) اور تفجح(یعنی خیر خواہی کا جذبہ رکھنا ) ہے ۔ 

    اور اگرمرقع(یعنی پیوند والالباس) پہنے تو اس پر ان چار حروف کا حق ادا کرنا لازم ہے ،چنانچہ

     (i) میم کا حق معرفت، مجاہدہ اور مذلت (یعنی اپنے آپ کو ذلیل جاننا)ہے ،۔۔۔۔۔۔ 

    (ii) راء کا حق رحمت، رأفت (یعنی مہربانی کرنا)، ریاضت (یعنی کوشش)اور راحت ہے،۔۔۔۔۔۔ 

    (iii) قاف کا حق قناعت ، قربت ، قوت اور قول ِ صادق(یعنی سچ کہنا) ہے ،۔۔۔۔۔۔

    (iv) عین کا حق علم، عمل ، عشق اور عبودیت (یعنی بندگی )ہے ۔ 

     سرکار ِ مدینہ صلي اللہ عليہ وسلم نے بھی پیوند دار لباس پہننے کا حکم دیتے ہوئے حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا)سے ارشاد فرمایا،'' اگر تم مجھ سے ملنا چاہتی ہو تو مُردوں کی صحبت سے بچواور اپنے کپڑوں کو استعمال کرنا اس وقت تک ترک نہ کرو جب تک ان میں پیوند نہ لگ جائے ۔'' واللہ اعلم
 (جامع ترمذی،کتاب اللباس،ج۳،ص۳۰۳،رقم الحدیث ۱۷۸۷،مطبوعۃ دارالفکر بیروت،بتغیر قلیل)
تمت بالخیر
Flag Counter