اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتونِ جنّت کی شان وعظَمت
دُرُود شریف کی فضیلت
شہنشاہِ وِلایت، مولائے کائنات، مولا علی، مشکِل کُشا، علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم فرماتے ہیں : ہر شخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ سیِّدُنا محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اٰل محمد پر دُرودِ پاک پڑھے۔(المعجم الاوسط، ج۱، ص۲۱۱، الحدیث:۷۲۱)
علاَّمہ کفایت علی کافیؔ شہید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَحِیْد فرماتے ہیں :
دُعا کے ساتھ نہ ہووے اگر دُرود شریف نہ ہووے حشر تلک بھی بر آوَر حاجات
قبولِیّت ہے دُعا کو دُرود کے باعِث یہ ہے دُرود کہ ثابتِ کرامت وبرَکات
(کافی کی نعت از علّامہ کفایت علی کافی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الشَّافِی)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فِرِشتے کی بِشارت برائے خاتونِ جنّت
حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہفرماتے ہیں : ’’میں