کرسچین کا قبولِ اسلام
مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۹۲۴۱ ھ (2008ء) میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی مَدَنی چینل کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔ اَلحمدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
مدنی چینل کی مہم ہے نفس و شیطاں کے خلاف
جو بھی دیکھے گا کریگا ان شاء اللہ اِعتراف
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد