Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
261 - 470
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتونِ جنّت اور اُمورِ خانہ داری
دُرُدو شریف کی فضیلت
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطْبوعہ 308 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’اسلامی بہنوں  کی نماز‘‘ صفْحہ170پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُرودِ پاک کی فضیلت نقْل فرماتے ہیں  کہ خاتَمُ المُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن، شفیعُ الْمُذْنِبیْن، انیسُ الْغَرِیبِین، سِراجُ السَّالِکین، محبوبِ ربُّ الْعٰلَمِین، جنابِ صادِق واَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے: جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ   فِرِشتوں  کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں  وہ لکھتے ہیں  ، کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتا ہے۔ 
(کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب الاذکار، الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی الہ۔۔۔الخ،ج۱، ص۲۵۰، الحدیث:۲۱۷۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد