عَنْہَا کے طرزِ عمل نے دی کہ اپنے شوہرِ نامدار، محبوبِ حبیب ِپروردگارکے دُکھ درد دور کرنے اور ان کو خوش رکھنے کی کوشش کی، اگر بیوی سیِّدَۂ کائنات اور شوہر مولائے کائنات کَرَّمَ اﷲُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم کے طرزِ عمل کو اپنا لیں تو گھر ضرور امن کا گہوارہ بن جائیں گے۔(1) کیونکہ ان نُفوسِ قُدْسِیَّہ (نُ۔فُوْ۔سِ۔قُدْ۔سِیْ۔یَہ یعنی پاکباز لوگوں ) کی حَیاتِ طَیِّبہ (حَ۔یَاتِ۔طَیْ۔یِبَہ یعنی پاکیزہ زندگی) کا ہر ہر پہلو تمام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ (مَ۔شْ۔عَلِ۔رَاہ یعنی راہنما) ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کو اپنا کر ان حضراتِ والا عزَّت کے نقشِ قدَم پر چلتے ہوئے زندگی گزارنا سیکھیں کہ دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول برائیوں سے بچنے اور نیکیوں پر کاربند رہنے کا ذہْن دیتا ہے۔ اس مدَنی ماحول کو اپنا کر مُعاشَرے کے کئی بگڑے ہوئے اَفراد سُدھرنے میں کامیاب ہو گئے، جیسا کہ
میں نے مدَ نی بُرقَع کیسے اپنایا؟
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ308 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘ صفْحہ273 پر ہے: بابُ
________________________________
1 - … اپنے گھروں کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کیVCD’’گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے؟‘‘ خود بھی دیکھئے اور گھر والوں کو بھی دکھائیے۔