Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
248 - 470
حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا نام حَسَن رکھا پھر پیدائش کے ساتویں  دن آپ کا عقیقہ کیا، بال اُتروائے اور حکم فرمایا کہ بالوں  کے وزن برابر چاندی صدَقہ کی جائے۔(اُسُدُ الْغَابَۃِ فِی مَعْرِفَۃِ الصَّحَابَۃ، باب الحاء والسین،حسن بن علی، ج۲، ص۱۳-۱۴، ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدُنا امام حَسَن کی ازواج واولاد
	حضرتِ سیِّدُنا امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے 90  شادیاں  کیں ۔(تاریخ الخلفاء، ص۱۲۲)
	آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی چند بیویوں  کے نام درج ذیل ہیں: (۱)…حضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ بشیر بنت ابومسعود انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  (۲)…حضرتِ سیِّدَتُناخولہ بنت منظور رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  (۳)…حضرتِ سیِّدَتُنا رملہ بنت سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (۴)…حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا۔
	آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے چند شہزادوں  اور شہزادیوں  کے نام درج ذیل ہیں  : (۱)…حضرتِ سیِّدُنا زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ۔ (۲)… حضرتِ سیِّدُنا حَسَن  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ۔ (۳)…حضرتِ سیِّدُنا طلحہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ۔ (۴)… حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ۔ (۵)…حضرتِ سیِّدُنارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ۔ (۶)…حضرتِ سیِّدُنا