Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
240 - 470
پُرتکلُّف جہیز لینے سے اِنکار
	 حاجی اَحمد عُبید رضا مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالیِ کی شادی میں  جب لڑکی والوں  نے پُر تکلف جہیز دینا چاہا توامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں  سادگی اپنانے کی تلقین کی۔ دوسری طرف شہزادۂ عطار دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بھی پلنگ وغیرہ کی بجائے چٹائی قَبول کرنے پر رِضا مند ہوئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اجتماعِ ذکر ونعت
	 شہزادۂ عطّار مُدَّ ظِلُّہُ الْعَاِلیکی شادی کی خوشی میں  دعوتِ اسلامی کی باب المدینہ(کراچی) کی مجلسِ مشاورت نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں  اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیاجس میں  ہزاروں  اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔ اجتماعِ ذکرونعت کا آغاز تلاوت ِ قراٰن حکیم سے ہوا ،پھر سرکارِ مدینہ ،سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں  گلہائے عقیدت نعت شریف کی صورت میں  پیش کئے گئے۔ اس کے بعد شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس موقع پر مَدَنی مذاکرہ میں  اسلامی بھائیوں  کے سوالات کے جوابات دئیے۔ پھر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا لکھا ہوا منظوم دعائیہ سہرا شریف پڑھا گیا اور صلٰوۃ وسلام پر اس اِجتماع