Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
208 - 470
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتونِ جنّت کا نِکاح وجہیز
دُرُود شریف کی فضیلت
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 397 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’پردے کے بارے میں  سُوال جواب‘‘ صفْحہ 1 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُرُودِ پاک کی فضیلت نقْل فرماتے ہیں  : حضرتِ اُبَیّبن کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے عرْض کی کہ میں  (سارے وِرد، وظیفے، دُعائیں  چھوڑ دوں  گا اور) اپنا سارا وقْت دُرُود خوانی میں  صَرْف کروں  گا۔ تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:ـ ’’یہ تمہاری فِکروں  کو دُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مُعاف کر دئیے جائیں  گے۔‘‘ (سُنَنُ التِّرْمِذِی،ابواب صفۃ القیامۃوالرقائق والورع، باب ما جاء فی صفۃ اوانی الحوض، ص۵۸۳، الحدیث:۲۴۵۷، ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَرَکاتِ دُرود و سلام
	شارِحِ مشکوٰۃ، حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی