Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
165 - 470
ثواب بیتُ المقدَّس کے برابر، مگر مسجدِ نبوی میں  نماز کا درجہ زیادہ ہے کہ یہاں  حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے قُرب ہے اورچونکہ نذْرتھی بیتُ المقدَّس کی اور یہ صاحب ادا کرتے مسجدِ حرام یا مسجدِ نبوی میں  جو وہاں  سے اعلیٰ ہے لہٰذا بہرحال نذْر پوری ہوجاتی۔ مساجد میں  اعلیٰ مسجد ِحرام ہے پھرمسجد ِنبوی پھر مسجد ِقدسی پھر اپنے شہر کی جامع مسجد پھر محلہ کی مسجد پھر گھر کی مسجد ( جائے نماز)۔(مراٰۃ المناجیح،کتاب الایمان والنذور،باب فی النذور،الفصل الثانی، ج۵،ص۲۱۰، ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بہارِ شریعت کا مُطالَعہ کیجئے!
	نذْر کے بارے میں  فقہی مسائل جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطْبوعہ کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘ جلد 2 صفْحہ 311 تا 318 کا مُطالَعہ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دوسرا مدَنی پھول : 	      سخاوت
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! مال کم ہو یا زیادہ ہر صورت میں  سخاوت کرنی چاہئے اور بخل نہیں  کرنا چاہئے کہ سچّے مسلمان سخی اور پیکرِ ایثار ہوتے ہیں  اور مسلمانوں  کی تکالیف دُور کرنے کی خاطِر اپنی مُشکِلات کی ذرّہ برابر پروا  نہیں