Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
149 - 470
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتونِ جنّت کا اِیثار و سخاوت
دُرُود شریف کی فضیلت
	صاحبِ مرویّاتِ کثیرہ حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ باقرینہ ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے کچھ سَیّاح (یعنی سیر کرنے والے) فِرِشتے ہیں  ، جو ذکر کی محافل تلاش کرتے ہیں  جب وہ مَحافِلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں  تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں  : (یہاں  ) بیٹھو۔ جب ذاکرین (یعنی ذِکر کرنے والے)دُعا مانگتے ہیں  تو فرشتے اُن کی دُعا پر اٰمین(یعنی ’’ایسا ہی ہو‘‘ )  کہتے ہیں ۔ جب وہ نبی  پر دُرُود بھیجتے ہیں  تو وہ فِرِشتے بھی ان کے ساتھ مل کر  دُرُود بھیجتے ہیں  حتی کہ وہ فارغ ہو جاتے ہیں  ، پھر فِرِشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں  کہ اِن خوش نصیبوں  کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ مغفرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں ۔
 (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی، قسم الاقوال، تتمۃ حرف الھمزہ مع النون ج۳، ص۱۲۵، الحدیث:۷۷۵۰)
وہ سلامت رہا قِیامت میں  		پڑھ لئے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرے آقا پر 	میری جانب سے لاکھ بار سلام