Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
829 - 872
حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اس پرنالہ کو اکھاڑ دیا ۔حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ آپ کے پاس آئے اور کہا کہ خدا کی قسم! اس پرنالہ کو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے میری گردن پر سوار ہو کر اپنے مقدس ہاتھوں سے لگایا تھا۔ یہ سن کر امیر المؤمنین نے فرمایا کہ اے عباس! مجھے اسکا علم نہ تھا اب میں آپ کو حکم دیتا ہوں کہ آپ میری گردن پر سوار ہو کر اس پر نالہ کو پھر اسی جگہ لگا دیجئے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔(1)

                     (وفاء الوفا جلد۱ ص۳۴۸)
(۳)اطاعتِ رسول
    یہ بھی ہر امتی پر رسول خد ا صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا حق ہے کہ ہر امتی ہر حال میں آپ کے ہرحکم کی اطاعت کرے اورآپ جس بات کاحکم دے دیں بال کے کروڑویں حصہ کے برابر بھی اس کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہ کرے کیونکہ آپ کی اطاعت اور آپ کے احکام کے آگے سر تسلیم خم کر دینا ہر امتی پر فرض عین ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ
(1)اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ  

(2)
حکم مانو اللہ کااور حکم مانو رسول کا ۔(نساء)
(2) مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ(3)
جس نے رسول کاحکم مانابے شک اس نے اﷲ کا حکم مانا۔(نساء)
1۔۔۔۔۔۔وفاء الوفاء باخباردارالمصطفی،الباب الثالث،الفصل الثانی عشرفی زیادۃعمر...الخ، 

ج۱، ص ۴۸۶ملتقطاً

2۔۔۔۔۔۔ پ۵،النساء:۵۹

3۔۔۔۔۔۔پ۵،النساء:۸۰
Flag Counter