(۱۲)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جوامع الکلم کے معجزہ سے سرفراز کیا گیا۔
(۱۳) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو رسالت عامہ کے شرف سے ممتاز کیا گیا۔
(۱۴)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تصدیق کے لئے معجزہ شق القمر ظہور میں آیا۔
(۱۵)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے اموال غنیمت کو اﷲ تعالیٰ نے حلال فرمایا۔
(۱۶)تمام روئے زمین کو اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے مسجد اور پا کی حاصل کرنے (تیمم) کا سامان بنا دیا۔
(۱۷) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعض معجزات(قرآن مجید)قیامت تک باقی رہیں گے۔
(۱۸)اﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کو ان کا نام لے کر پکارا مگر آپ کو اچھے اچھے القاب سے پکارا۔
(۱۹)اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ''حبیب اﷲ'' کے معزز لقب سے سر بلند فرمایا۔
(۲۰)اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رسالت، آپ کی حیات،آپ کے شہر،آپ کے زمانے کی قسم یاد فرمائی۔
(۲۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تمام اولاد آدم کے سردار ہیں۔
(۲۲) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کے دربار میں ''اکرم الخلق'' ہیں۔
(۲۳) قبر میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات کے بار ے میں منکر و نکیر سوال کریں گے۔
(۲۴) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ساتھ نکاح کرنا حرام ٹھہرایا گیا۔