میں بھی اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی جاچکی ہیں۔زیر نظر کتاب ''سیرت مصطفی'' رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ زندگی کی اگرچہ ایک مختصر جھلک پیش کرتی ہے، تاہم اس کتاب میں حیاتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے جن کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے۔
'' دعوتِ اسلامی'' کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ''اس مدنی گلدستے کو دورِ جدید کے تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے، جس میں مدنی علماکرام دام فیوضہم نے درج ذیل کام کرنے کی کوشش کی ہے
*کتاب کی نئی کمپوزنگ ،جس میں رموزِ اوقاف کا بھی خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے
*احتیاط کے ساتھ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم ہو*دیگر نسخوں سے تقابل اور حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج زعربی عبارات اور آیاتِ قرآنیہ کے متن کی تطبیق و تصحیح * اورآخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
اس کتاب کوحتی المقدور احسن انداز میں پیش کرنے میں علمائے کرام نے جو محنت وکوشش کی اللہ عزوجل اسے قبول فرمائے ، انہیں بہترین جزادے اوران کے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ '' اوردیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔