Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
757 - 872
کیے واقعی یہ ایسے فتنے تھے کہ جن سے ہر مسلمان کو خدا کی پناہ مانگنی چاہے۔ ان واقعات کی برسوں پہلے نبی برحق صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خبر دی جو یقینا غیب کی خبر ہے۔
ترکوں سے جنگ
    حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک تم لوگ ایسی قوم سے نہ لڑو گے جن کے جوتے بال کے ہوں گے اور جب تک تم لوگ قوم ترک سے نہ لڑو گے جو چھوٹی آنکھوں والے، سرخ چہروں والے، چپٹی ناکوں والے ہوں گے۔ ان کے چہرے گویا ہتھوڑوں سے پیٹی ہوئی ڈھالوں کی مانند (چوڑے چپٹے) ہوں گے اور ان کے جوتے بال کے ہوں گے۔

    اوردوسری روایت میں ہے کہ تم لوگ ''خوزوکرمان'' کے عجمیوں سے جنگ کرو گے جن کے چہرے سرخ، ناکیں چپٹی ،آنکھیں چھوٹی ہوں گی۔

    اورتیسری روایت میں یہ ہے کہ قیامت سے پہلے تم لوگ ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کے جوتے بال کے ہوں گے وہ اہل ''بارز''ہیں۔(یعنی صحراؤں اور میدانوں میں رہنے والے ہیں۔)(1)(بخاری جلد ۱ ص ۵۰۷ باب علامات النبوۃ)

    غیب داں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہ خبریں اس وقت دی تھیں جب اسلام ابھی پورے طور پر زمین حجاز میں بھی نہیں پھیلا تھا ۔مگر تاریخ گواہ ہے کہ مخبر صادق صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی یہ تمام پیشگوئیاں پہلی ہی صدی کے آخر تک پوری ہوگئیں کہ مجاہدین
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتا ب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،الحدیث:۳۵۸۷، ۳۵۹۱، ج۲، ص۴۹۷،۴۹۸ملتقطاً
Flag Counter