Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
716 - 872
کا تنگ دامن بھلا ان معجزات کثیرہ کا کس طرح متحمل ہو سکتاہے؟ لیکن مثل مشہور ہے کہ ''مَالَا یُدْرَکُ کُلُّہ، لَا یُتْرَکُ کُلُّہ،'' یعنی جس چیز کو پورا پورا نہ حاصل کیا جا سکے اس کو بالکل ہی چھوڑ دینا بھی نہیں چاہے۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ اپنی اس مختصر کتاب میں چند معجزات کا بھی ذکر کروں تاکہ اس کتاب کا دامن معجزات نبوت کے گلہائے رنگارنگ سے بالکل ہی خالی نہ رہ جائے۔ چونکہ ہم عرض کر چکے کہ ہمارے حضور نبی آخرالزمان صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات عالم اسفل ہی تک محدود نہیں بلکہ عالم اسفل وعالم اعلیٰ دونوں جہانوں میں معجزات نبویہ کی حکمرانی ہے اس لیے ہم چند اقسام کے معجزات کی چند مثالیں مختلف عنوانوں کے تحت درج کرتے ہیں۔
                                آسمانی معجزات

چاند دو ٹکڑے ہوگیا
    حضور خاتم النبیین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات میں ''شق القمر'' کا معجزہ بہت ہی عظیم الشان اور فیصلہ کن معجزہ ہے۔ حدیثوں میں آیا ہے کہ کفارمکہ نے آپ سے یہ مطالبہ کیا کہ آپ اپنی نبوت کی صداقت پر بطور دلیل کے کوئی معجزہ اور نشانی دکھائیے۔ اس وقت آپ نے ان لوگوں کو ''شق القمر'' کا معجزہ دکھایا کہ چاند دو ٹکڑے ہو کر نظر آیا۔ چنانچہ حضرت عبداﷲ بن مسعود، حضرت عبداﷲ بن عباس و حضرت انس بن مالک و حضرت جبیر بن مطعم و حضرت علی بن ابی طالب و حضرت عبداﷲ بن عمر، حضرت حذیفہ بن یمان وغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اس واقعہ کی روایت کی ہے۔(1)    (زرقانی علی المواہب جلد۵ ص ۱۲۴)
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ،المقصد الرابع فی معجزاتہ...الخ ،ج۶، ص۴۷۲، ۴۷۳ ملخصاً
Flag Counter