| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
بن مسلمہ (۴) حضرت ذکوان بن عبدقیس (۵) حضرت زبیر بن العوام (۶) حضرت سعد بن ابی وقاص (۷) حضرت عباد بن بشر (۸) حضرت ابو ایوب انصاری (۹)حضرت بلال (۱۰) حضرت مغیرہ بن شعبہ۔(1)(رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)
کاتبین وحی
جو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم قرآن کی نازل ہونے والی آیتوں اور دوسری خاص خاص تحریروں کو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق لکھا کرتے تھے ان معتمد کاتبوں میں خاص طور پر مندرجہ ذیل حضرات قابل ذکر ہیں: (۱) حضرت ابو بکر صدیق (۲) حضرت عمر فاروق (۳) حضرت عثمان غنی (۴)حضرت علی مرتضی (۵) حضرت طلحہ بن عبیداﷲ (۶) حضرت سعد بن ابی وقاص (۷) حضرت زبیر بن العوام (۸) حضرت عامر بن فہیرہ (۹) حضرت ثابت بن قیس (۱۰) حضرت حنظلہ بن ربیع (۱۱) حضرت زید بن ثابت (۱۲) حضرت ابی بن کعب (۱۳) حضرت امیر معاویہ (۱۴) حضرت ابو سفیان۔(2)(رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) (مدارج النبوۃ جلد۲ ص ۵۲۹ تا ۵۴۰)
دربارِ نبوت کے شعراء
یوں تو بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی مدح و ثنا میں قصائد لکھنے کی سعادت سے سرفراز ہوئے مگر دربارِ نبوی کے مخصوص شعراء کرام تین ہیں جو نعت گوئی کے ساتھ ساتھ کفار کے شاعرانہ حملوں کا اپنے قصائد کے
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب فی خدمہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج۴،ص۵۱۹۔۵۲۲ملتقطاً 2۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم پنجم ، باب ہفتم ، ج۲ ، ص۵۲۹۔۵۴۰ملتقطاً