Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
703 - 872
جس سے آپ استنجا اوروضو فرمایا کرتے تھے ہمیشہ آپ ہی کی تحویل میں رہا کرتی تھی۔ یہ جنگ حنین کے دن شہادت سے سرفراز ہوئے۔(1)(زرقانی جلد ۳ ص۲۹۷)

(۴)حضرت عبداﷲا بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ !یہ نعلین شریفین اور وضو کا برتن اور مسند و مسواک اپنے پاس رکھتے تھے۔ اور سفر و حضر میں ہمیشہ یہ خدمت انجام دیا کرتے تھے۔ ساٹھ برس سے زیادہ عمر پاکر ۳۲ ھ؁ یا۳۳ھ؁ میں بعض کا قول ہے کہ مدینہ میں اور بعض کے نزدیک کوفہ میں وصال فرمایا۔ (2)(زرقانی جلد ۳ ص ۲۹۷ تا ۲۹۸)

(۵) حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ! یہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی سواری کے خچر کی لگام تھامے رہتے تھے۔ قرآن مجیداور فرائض کے علوم میں بہت ہی ماہر تھے اور اعلیٰ درجہ کے فصیح خطیب اور شعلہ بیان شاعر تھے۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی حکومت کے دور میں ان کو مصر کا گورنر بنادیا تھا۔ ۵۸ھ ؁میں مصر کے اندر ہی ان کا وصال ہوا۔(3)(زرقانی جلد ۳ ص ۲۹۹)

(۶) حضرت اسلع بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہ !یہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے اونٹ پر کجاوہ باندھنے کی خدمت انجام دیاکرتے تھے۔(4)

(۷)حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ! یہ بہت ہی قدیم الاسلام صحابی ہیں۔ انتہائی تارک الدنیا اورعابد و زاہد تھے اور دربار نبوت کے بہت ہی خاص خادم تھے۔ ان کے فضائل میں چند حدیثیں بھی وارد ہوئی ہیں۔ ۳۱ھ ؁میں مدینہ منورہ سے کچھ دور ''ربذہ''
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب فی خدمہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج۴،ص۵۰۸

2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب فی خدمہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج۴،ص۵۰۸،۵۰۹

3۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب فی خدمہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج۴،ص۵۱۰۔۵۱۱

4۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب فی خدمہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج۴،ص۵۱۱
Flag Counter