Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
660 - 872
(۷)میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لحاف میں سوتی رہتی تھی اور آپ پر خدا کی وحی نازل ہوا کرتی تھی یہ وہ اعزاز خداوندی ہے جو میرے سواحضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی کسی زوجہ مطہرہ کو حاصل نہیں ہوا۔

(۸)وفات اقدس کے وقت میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو اپنی گود میں لئے ہوئے بیٹھی تھی اور آپ کا سر انور میرے سینے اور حلق کے درمیان تھا اور اسی حالت میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا وصال ہوا۔

(۹)حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے میری باری کے دن وفات پائی۔

(۱۰)حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی قبر انور خاص میرے گھر میں بنی۔(1)

                     (زرقانی جلد۳ ص۳۲۳)

    عبادت میں بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکا مرتبہ بہت ہی بلند ہے آپ کے بھتیجے حضرت امام قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہم کا بیان ہے کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا روزانہ بلاناغہ نماز تہجد پڑھنے کی پابند تھیں اور اکثر روزہ دار بھی رہا کرتی تھیں۔

    سخاوت اور صدقات و خیرات کے معاملہ میں بھی تمام اُمہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن میں خاص طور پر بہت ممتاز تھیں۔ اُمِ دُرّہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے پاس تھی اس وقت ایک لاکھ درہم کہیں سے آپ کے پاس آیا آپ نے اسی وقت ان سب درہموں کو لوگوں میں تقسیم کر دیا اور ایک درہم بھی گھر میں باقی نہیں چھوڑا۔ اس دن میں وہ روزہ دار تھیں میں نے عرض کیا کہ آپ نے سب درہموں کو بانٹ دیا اور ایک درہم بھی باقی نہیں رکھا تا کہ آپ گوشت خرید کر
1۔۔۔۔۔۔الطبقات الکبری لابن سعد ، باب ذکر ازواج رسول اللہ ، ج۸، ص ۵۰۔۵۱
Flag Counter