Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
597 - 872
عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) آپ تو صوم وصال رکھتے ہیں ۔ارشاد فرمایا کہ تم میں مجھ جیسا کون ہے؟ میں اپنے رب کے دربار میں رات بسر کرتا ہوں اور وہ مجھ کو (روحانی غذا) کھلاتا اور پلاتا ہے۔(1) (بخاری و مسلم صوم وصال)
زکوٰۃ
چونکہ حضرات انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر خداوند قدوس نے زکوٰۃ فرض ہی نہیں فرمائی ہے اس لئے آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پرزکوٰۃفرض ہی نہیں تھی۔(2)(زرقانی ج۸ ص۹۰) لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقات و خیرات کا یہ عالم تھا کہ آپ اپنے پاس سونا چاندی یا تجارت کا کوئی سامان یا مویشیوں کا کوئی ریوڑ رکھتے ہی نہیں تھے بلکہ جو کچھ بھی آپ کے پاس آتا سب خداعزوجل کی راہ میں مستحقین پر تقسیم فرما دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یہ گوارا ہی نہیں تھا کہ رات بھر کوئی مال و دولت کا شانہ نبوت میں رہ جائے۔ ایک مرتبہ ایسا اتفاق پڑا کہ خراج کی رقم اس قدر زیادہ آگئی کہ وہ شام تک تقسیم کرنے کے باوجود ختم نہ ہو سکی تو آپ رات بھر مسجد ہی میں رہ گئے جب حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آکر یہ خبر دی کہ یا رسول اﷲ!(صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ساری رقم تقسیم ہو چکی تو آپ نے اپنے مکان میں قدم رکھا۔ (3)(ابو داؤد باب قبول ہدایاالمشرکین)
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الصوم،باب الوصال...الخ،الحدیث:۱۹۶۱،ج۱،ص۶۴۵

ووسائل الوصول الی شمائل الرسول،الباب السادس فی صفۃ عبادتہ صلی اللہ علیہ وسلم، 

الفصل الثانی فی صفۃ صومہ صلی اللہ علیہ وسلم،ص۲۶۵۔۲۶۸ملتقطاً

2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،النوع الثالث فی ذکر سیرتہ فی الزکاۃ،ج۱۱،ص۲۰۲

3۔۔۔۔۔۔سنن ابی داود،کتاب الخراج...الخ،باب فی الامام یقبل...الخ،الحدیث:۳۰۵۵،ج۳، 

ص۲۳۱ملخصاً
Flag Counter