Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
570 - 872
مَنْ رَاٰہُ بَدِیْھَۃً ھَابَہٗ وَمَنْ خَالَطَہٗ مَعْرِفَۃً اَحَبَّہٗ   (1)
 (شمائل ترمذی ص۲)
جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اچانک دیکھتا وہ آپ کے رعب داب سے ڈر جاتا اور پہچاننے کے بعد آپ سے ملتا وہ آپ سے محبت کرنے لگتا تھا۔

حضرت براء بن عازب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تمام انسانوں سے بڑھ کر خوبرو اور سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے تھے۔(2)
(بخاری ج۱ ص۵۰۲ باب صفۃ النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم)
حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ کے چہرہ انور کے بارے میں یہ کہا:
  فَلَمَّا تَبَیَّنْتُ وَجْھَہٗ عَرَفْتُ اَنَّ وَجْھَہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍ۔(3)
یعنی میں نے جب حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے چہرئہ انور کو بغور دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔
 ( مشکوٰۃ ج۱ ص۱۶۸ باب فضل الصدقہ)
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے کیا خوب کہا کہ	؎
چاند سے منہ پہ تاباں درخشاں درود	 نمک آگیں صباحت پہ لاکھوں سلام

جس سے تاریک دل جگمگانے لگے 	 اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام
عربی زبان میں بھی کسی مداح رسول نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے  رخ انور کے حسن و جمال کا کتنا حسین منظر اور کتنی بہترین تشریح پیش کی ہے    ؎
نَبِیُّ جَمَالٍ کُلُّ مَا فِیْہِ مُعْجِزٌ  مِنَ	الْحُسْنِ لٰکِنْ وَجْھُہُ الْاٰیَۃُ   الْکُبْرٰی

یُنَادِیْ بَلَالُ الْخَالِ فِیْ صَحْنِ خَدِّہٖ      یُطَالِعُ   مِنْ لَا ْٔ لَآئِ   غُرَّتِہِ    الْفَجْرَا
یعنی حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم حسن و جمال کے بھی نبی ہیں، یوں تو ان کی ہر ہر
1…الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی خلق رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،الحدیث:۶،۱۰،ص،۱۹،۲۰،۲۴ملتقطا

2…صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب صفۃالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم،الحدیث:۳۵۴۹،ج۲،ص۴۸۷

3…مشکاۃ المصابیح ،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ ،الحدیث:۱۹۰۷، ج۱  ،ص ۳۶۲
Flag Counter