Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
555 - 872
بہر حال روایات صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وفات اقدس کے وقت جو سواری کے جانور موجود تھے ان میں ایک گھوڑا تھا جس کا نام "لحیف" تھا ایک سفید خچر تھا جس کا نام "دلدل" تھا یہ بہت ہی عمردراز ہوا۔ حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے زمانے تک زندہ رہا اتنا بوڑھا ہو گیا تھا کہ اس کے تمام دانت گر گئے تھے اور آخر میں اندھا بھی ہو گیا تھا۔ ابن عساکر کی تاریخ میں ہے کہ حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی جنگ خوارج میں اس پر سوار ہوئے تھے۔(1)
 (زرقانی ج۳ ص۳۸۹)
ایک عربی گدھا تھا جس کا نام "عفیر" تھا ایک اونٹنی تھی جس کا نام "عضباء و قصواء" تھا یہ وہی اونٹنی تھی جس کو بوقت ہجرت آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے خریدا تھا اس اونٹنی پر آپ نے ہجرت فرمائی اور اس کی پشت پر حجۃ الوداع میں آپ نے عرفات و منیٰ کا خطبہ پڑھا تھا۔ (واﷲ تعالیٰ اعلم)
ہتھیار
چونکہ جہاد کی ضرورت ہر وقت درپیش رہتی تھی اس لئے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے اسلحہ خانہ میں نو یا دس تلواریں، سات لوہے کی زرہیں، چھ کمانیں، ایک تیردان، ایک ڈھال، پانچ برچھیاں، دو مغفر، تین جبے، ایک سیاہ رنگ کا بڑا جھنڈا باقی سفید و زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے جھنڈے تھے اور ایک خیمہ بھی تھا۔(2)

 ہتھیاروں میں تلواروں کے بارے میں حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تحریر فرمایا کہ مجھے اس کا علم نہیں کہ یہ سب تلواریں بیک وقت جمع تھیں یا مختلف اوقات میں آپ کے پاس رہیں۔(3)
 (مدارج النبوۃ ج۳ ص۵۹۵)
1…شرح الزرقانی علی المواہب،فی ذکرخیلہ ولقاحہ ودوابہ،ج۵،ص۱۰۰،۱۰۶

2…المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،فی الالات حروبہ۔۔۔الخ،ج۵،ص۸۵،۸۸۔۸۹،۹۱۔۹۲

           ومدارج النبوت،قسم پنجم،باب یازدہم،ج۲،ص۵۹۸،۶۰۷ملخصاًوملتقطاً

3…مدارج النبوت،قسم پنجم،باب یازدہم،ج۲،ص۵۹۵
Flag Counter