Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
527 - 872
الوداع میں آپ کے ساتھ تھے۔(1) (زرقانی ج۳ص۱۰۶ و مدارج ج۲ص ۳۸۷)

چوتھی ذوالحجہ کو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔ آپ کے خاندان بنی ہاشم کے لڑکوں نے تشریف آوری کی خبر سنی تو خوشی سے دوڑ پڑے اور آپ نے نہایت ہی محبت و پیار کے ساتھ کسی کو آگے کسی کو پیچھے اپنی اونٹنی پر بٹھا لیا۔(2)

         (نسائی باب استقبال الحاج ج۲ ص۲۶ مطبوعہ رحیمیہ)

فجر کی نماز آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مقام ''ذی طویٰ'' میں ادا فرمائی اور غسل فرمایا پھر آپ مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور چاشت کے وقت یعنی جب آفتاب بلند ہو چکا تھا تو آپ مسجد حرام میں داخل ہوئے۔ جب کعبہ معظمہ پر نگاہ مہرنبوت پڑی تو آپ نے یہ دعا پڑھی کہ
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلَامُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ اَللّٰھُمَّ زِدْ ھٰذَا الْبَیْتَ تَشْرِیْفًا وَّتَعْظِیْمًا وَّتَکْرِیْمًا وَّمَھَابَۃً وَّزِدْ مَنْ حَجَّہٗ وَاعْتَمَرَہٗ تَکْرِیْمًا وَّتَشْرِیْفًا وَّتَعْظِیْمًا
اے اﷲ!عزوجل تو سلامتی دینے والا ہے اور تیری طرف سے سلامتی ہے۔ اے رب!عزوجل ہمیں سلامتی کے سا تھ زندہ رکھ۔اے اﷲ!عزوجل اس گھر کی عظمت و شرف اور عزت و ہیبت کو زیادہ کر اور جو اس گھر کا حج اور عمرہ کرے تو اس کی بزرگی اور شرف و عظمت کو زیادہ کر۔

جب حجر اسود کے سامنے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف لے گئے تو حجر اسود پر
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،النوع السادس فی ذکرحجہ وعمرہ،ج۱۱،ص۳۲۹۔۳۳۱

وحجۃ الوداع،ج۴،ص۱۴۶

2۔۔۔۔۔۔سنن النسائی،کتاب مناسک الحج،باب استقبال الحج،الحدیث:۲۸۹۱،ص۴۷۱

ومدارج النبوت، قسم سوم،باب دہم،ج۲،ص۳۸۷
Flag Counter