Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
482 - 872
(۱۱)    حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قبیلہ طی وبنی اسعد //

(۱۲)    حضرت مالک بن نویرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بنی حنظلہ //

(۱۳)    حضرت زبرقان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنی سعد کے نصف حصہ // 

(۱۴)    حضرت قیس بن عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو     // //

(۱۵)    حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو    بحرین     //

(۱۶)    حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نجران //    

    یہ حضور شہنشاہ رسالت صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے امراء اور عاملین ہیں جن کو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے زکوٰۃ و صدقات و جزیہ وصول کرنے کے لئے مقرر فرمایا تھا۔        (اصح السیر ص۳۳۵)
بنی تمیم کا وفد
    محرم   ۹ھ؁ میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بشر بن سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بنی خزاعہ کے صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ انہوں نے صدقات وصول کرکے جمع کئے کہ ناگہاں ان پر بنی تمیم نے حملہ کر دیا وہ اپنی جان بچا کر کسی طرح مدینہ آ گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بنی تمیم کی سرکوبی کے لئے حضرت عیینہ بن حصن فزاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو پچاس سواروں کے ساتھ بھیجا۔ انہوں نے بنی تمیم پر ان کے صحرا میں حملہ کرکے ان کے گیارہ مردوں، اکیس عورتوں اور تیس لڑکوں کو گرفتار کر لیا اور ان سب قیدیوں کو مدینہ لائے۔(1) (زرقانی ج۳ص ۴۳)
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب البعث الی بنی تمیم،ج۴، ص۳۰،۳۱ ملخصاً 

ومدارج النبوت،قسم سوم،باب نہم،ج۲،ص۳۳۱ملخصاً
Flag Counter