''وان حرمتہ میتا کحرمتہ حیا ''
اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی وفات اقدس کے بعد بھی ہر امتی پر آپ کی اتنی ہی تعظیم واجب ہے جتنی کہ آپ کی ظاہری حیات میں تھی ۔ یہ سن کر خلیفہ لرزہ براندام ہوکر نرم پڑگیا۔
(شفاء شریف ج2ص32وص33)
بہرحال سیرت مقدسہ کی کتابوں کو پڑھتے وقت ادب واحترام لازم ہے اور بہتر یہ ہے کہ جب پڑھنا شروع کرے تو درود شریف پڑھ کر کتاب شروع کرے اور جب تک دلجمعی باقی رہے پڑھتا رہے اورجب ذرا بھی اکتاہٹ محسوس کرے تو پڑھنا بند کردے اور بے توجہی کے ساتھ ہرگز نہ پڑھے ۔
واللہ تعالیٰ ھوالموفق والمعین وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ اٰلہ وصحبہ اجمعین
2....پ ۲۶، الحجرات:۲