Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
287 - 872
 (۱)۱۵ رمضان   ۳ ھ؁ کو حضرت امام حسن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ولادت ہوئی۔ (1)

(۲)اسی سال حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت بی بی حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔ حضرت حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی ہیں جو غزوهٔ بدر کے زمانہ میں بیوہ ہو گئی تھیں۔ان کے مفصل حالات ازواجِ مطہرات کے ذکر میں آگے تحریر کئے جائیں گے۔

(۳)اسی سال حضرت عثمانِ غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت اُمِ کلثوم رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا۔(2)

(۴)میراث کے احکام و قوانین بھی اسی سال نازل ہوئے۔ اب تک میراث میں ذوی الارحام کا کوئی حصہ نہ تھا۔ ان کے حقوق کا مفصل بیان نازل ہو گیا۔

(۵)اب تک مشرک عورتوں کا نکاح مسلمانوں سے جائز تھامگر   ۳ ھ؁ میں اس کی حرمت نازل ہوگئی اورہمیشہ کے لئے مشرک عورتوں کانکاح مسلمانوں سے حرام کر دیا گیا۔(واﷲ تعالیٰ اعلم)
    نواں باب

                ہجرت کا چوتھا سال
    ہجرت کا چوتھا سال بھی کفار کے ساتھ چھوٹی بڑی لڑائیوں ہی میں گزرا۔ جنگ ِ بدر کی فتح مبین سے مسلمانوں کا رعب تمام قبائل عرب پر بیٹھ گیا تھااس لئے تمام قبیلے کچھ دنوں کے لئے خاموش بیٹھ گئے تھے لیکن جنگ ِ اُحد میں مسلمانوں کے جانی نقصان کا چرچا ہو جانے سے دوبارہ تمام قبائل دفعۃً اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کے
1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب سوم ،ج۲،ص۱۱۰

2۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم سوم ، باب سوم ،ج۲،ص۱۱۰
Flag Counter