Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
28 - 872
عرضِ مُؤلِّف
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ
الحمدللہ!خداوندقدوس جل جلالہ کا بے شمار شکر ہے کہ میری ایک بہت ہی دیرینہ اوربہت بڑی قلبی تمنا پوری ہوگئی کہ بہت سے موانع کے باوجود حضور اقدس، شہنشاہ دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سیرتِ مقدسہ کے اہم عنوانوں پر یہ چند اوراق لکھنے کی مجھے سعادت نصیب ہوگئی ۔
فالحمد للہ علی احسانہ.
یہ کتاب اگرچہ اپنے موضوع کے اعتبار سے بہت ہی مختصر ہے لیکن بحمدہٖ تعالیٰ سیرت نبویہ کے ضروری مضامین کی ایک حد تک جامع ہے، جس کو میں چمنستان سیرت کے گلہائے رنگا رنگ کا ایک مقدس اورحسین گلدستہ بنا کر ''سیرۃ المصطفیٰ ''کے نام سے ناظرین کی خدمت میں پیش کرنے کی روحانی مسرت حاصل کر رہا ہوں ۔
مختصر کیوں ؟
    پہلے خیال تھا کہ سیرت مقدسہ کے تمام عنوانوں پر کئی جلدوں میں ایک مبسوط ومفصل کتا ب تحریرکروں مگر بچندوجوہ مجھے اپنے اس خیال سے رجوع کرنا پڑا۔

    اولاً : یہ کہ مجھ سے پہلے ہر زمانے میں اورہر زبان میں ہزاروں خوش نصیبوں کو حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مقدس سیرت پر کتابیں لکھنے کی سعادت حاصل ہوئی اوران شاء اللہ تعالیٰ قیامت تک ہزاروں لاکھوں خوش بخت مسلمان اس سعادت سے سرفراز ہوتے رہیں گے ۔ بہت سے خوش قسمت مصنفین ہزاروں صفحات پر کئی کئی
Flag Counter