Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
167 - 872
روایت ہے کہ اُمِ معبد کی یہ بکری 18ھ؁ تک زندہ رہی اور برابر دودھ دیتی رہی اور حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں جب ''عام الرماد'' کا سخت قحط پڑا کہ تمام جانوروں کے تھنوں کا دودھ خشک ہو گیا اس وقت بھی یہ بکری صبح و شام برابر دودھ دیتی رہی۔(1)(زرقانی علی المواہب ج1 ص346)
سراقہ کا گھوڑا
جب اُمِ معبد کے گھر سے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم آگے روانہ ہوئے تو مکہ کا ایک مشہور شہسوار سراقہ بن مالک بن جعشم تیز رفتار گھوڑے پر سوار ہو کر تعاقب کرتا نظر آیا۔ قریب پہنچ کر حملہ کرنے کا ارادہ کیا مگر اس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ گھوڑے سے گر پڑا مگر سو اونٹوں کا انعام کوئی معمولی چیز نہ تھی۔ انعام کے لالچ نے اسے دوبارہ اُبھارا اور وہ حملہ کی نیت سے آگے بڑھا تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی دعا سے پتھریلی زمین میں اس کے گھوڑے کا پاؤں گھٹنوں تک زمین میں دھنس گیا۔ سراقہ یہ معجزہ دیکھ کر خوف و دہشت سے کانپنے لگا اور امان ! امان! پکارنے لگا۔ رسول اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا دل رحم و کرم کا سمندر تھا۔ سراقہ کی لاچاری اور گریہ زاری پر آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا دریائے رحمت جوش میں آ گیا۔ دعا فرما دی تو زمین نے اس کے گھوڑے کو چھوڑ دیا ۔ اس کے بعد سراقہ نے عرض کیا کہ مجھ کو امن کا پروانہ لکھ دیجیے۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے حکم سے حضرت عامر بن فہیرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے سراقہ کے لئے امن کی تحریر لکھ دی۔ سراقہ نے اس تحریر کو اپنے ترکش میں رکھ لیااور واپس لوٹ گیا۔ راستہ میں جو شخص بھی حضور صلی اﷲ
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃمع شرح الزرقانی، باب ہجرۃ المصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم...الخ، 

ج۲،ص۱۴۲
Flag Counter