Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
127 - 872
رضی اللہ تعالیٰ عنہما۔(۱۴) حضرت سہیل بن بیضاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔(۱۵)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ (1)(زرقانی علی المواہب ج۱ ص۲۷۰)

کفار مکہ کو جب ان لوگوں کی ہجرت کا پتا چلا تو ان ظالموں نے ان لوگوں کی گرفتاری کے لئے ان کا تعاقب کیا لیکن یہ لوگ کشتی پر سوار ہو کر روانہ ہو چکے تھے۔ اس لئے کفار ناکام واپس لوٹے ۔یہ مہاجرین کا قافلہ حبشہ کی سرزمین میں اتر کر امن و امان کے ساتھ خدا کی عبادت میں مصروف ہو گیا۔ چند دنوں کے بعد ناگہاں یہ خبر پھیل گئی کہ کفار مکہ مسلمان ہو گئے۔ یہ خبر سن کر چند لوگ حبشہ سے مکہ لوٹ آئے مگر یہاں آکر پتا چلا کہ یہ خبر غلط تھی۔ چنانچہ بعض لوگ تو پھر حبشہ چلے گئے مگر کچھ لوگ مکہ میں روپوش ہو کر رہنے لگے لیکن کفار مکہ نے ان لوگوں کو ڈھونڈ نکالا اور ان لوگوں پر پہلے سے بھی زیادہ ظلم ڈھانے لگے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پھر لوگوں کو حبشہ چلے جانے کا حکم دیا۔ چنانچہ حبشہ سے واپس آنے والے اور ان کے ساتھ دوسرے مظلوم مسلمان کل تراسی (83) مرداور اٹھارہ عورتوں نے حبشہ کی جانب ہجرت کی۔(2)

             (زرقانی علی المواہب ج1 ص287)
کفار کا سفیر نجاشی کے دربار میں
تمام مہاجرین نہایت امن و سکون کے ساتھ حبشہ میں رہنے لگے۔ مگر کفار مکہ
1۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب، الھجرۃ الاولی الی الحبشۃ ، ج۱، ص۵۰۳، ۵۰۶ملخصاً

2۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب، الھجرۃ الاولی الی الحبشۃ ، ج۱، ص۵۰۳، ۵۰۶

والمواھب اللدنیۃمع شرح الزرقانی، الھجرۃ الثانیۃ الی الحبشۃ...الخ، ج۲، ص۳۱ 

وشرح الزرقانی علی المواھب،باب دخول الشعب ...الخ،ج۲،ص۱۶
Flag Counter