Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
108 - 872
اور کبھی حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کھانا پانی غار میں پہنچا دیا کرتی تھیں۔ آج بھی یہ نورانی غار اپنی اصلی حالت میں موجوداور زیارت گاہ خلائق ہے۔(1)
پہلی وحی
ایک دن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ''غار حراء'' کے اندر عبادت میں مشغول تھے کہ بالکل اچانک غار میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس ایک فرشتہ ظاہر ہوا۔(یہ حضرت جبریل علیہ السلام تھے جو ہمیشہ خدا عزوجل کا پیغام اس کے رسولوں علیہم الصلاۃوالسلام تک پہنچاتے رہے ہیں) فرشتے نے ایک دم کہا کہ ''پڑھئیے'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ''پڑھنے والا نہیں ہوں۔'' فرشتہ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو پکڑا اور نہایت گرم جوشی کے ساتھ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے زور دار معانقہ کیا پھر چھوڑ کر کہا کہ '' پڑھئیے'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ''میں پڑھنے والا نہیں ہوں۔'' فرشتہ نے دوسری مرتبہ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اپنے سینے سے چمٹایا اور چھوڑ کر کہا کہ ''پڑھئیے'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پھر وہی فرمایا کہ ''میں پڑھنے والا نہیں ہوں۔'' تیسری مرتبہ پھر فرشتہ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بہت زور کے ساتھ اپنے سینے سے لگا کر چھوڑا اور کہا کہ
اِقْرَاۡ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ﴿۱﴾خَلَقَ الْاِنۡسَانَ مِنْ عَلَقٍ ۚ﴿۲﴾اِقْرَاۡ وَ رَبُّکَ الْاَکْرَمُ ۙ﴿۳﴾الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ۙ﴿۴﴾عَلَّمَ الْاِنۡسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ ؕ﴿۵﴾ (2)
یہی سب سے پہلی وحی تھی جو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔ ان آیتوں کو یاد کرکے حضور اقدس
1۔۔۔۔۔۔ارشاد الساری لشرح صحیح البخاری،کتاب کیف کان بدء الوحی...الخ ، باب ۳، 

تحت الحدیث:۳، ج۱،ص۱۰۵۔۱۰۷ملتقطاًوملخصاً

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:پڑھواپنے رب کے نام سے جس نے پیداکیا آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا پڑھو اور تمہارارب ہی سب سے بڑاکریم جس نے قلم سے لکھناسکھایا آدمی کوسکھایاجونہ جانتاتھا۔(پ۳۰،العلق:۱۔۵)
Flag Counter