اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنؕ
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمؕبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمؕ
سِیرَتِ سیِّدُنا اَبُو دَرْدَاء
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہ
درود شریف کی فضیلت
حضرت سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمت عالم، نور مجسم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ تقرب نشان ہے:”جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو، یہ یومِ مشہود ہے، اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں، جو بندہ مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے اس کادرود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ دُرُود پڑھنے سے فارغ ہو جائے۔“سیِّدُناابو دَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے
عرض کی:”وَبَعْدَ الْمَوْتِ؟“یعنی کیا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکے اس دنیاوی
(1)یہ بیان مبلغ دعوتِ اسلامی ونگران مرکزی مجلس شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَاری نے تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان سنّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع ٢٩ جمادی الاوّل ١٤٢٨ ھـ میں فرمایا۔ ضروری ترمیم واضافے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔