Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
8 - 86
     ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل امور کاخیال رکھا گیا ہے :

٭۔۔۔۔۔۔ ترجمہ کے لئے'' مکتبۃ مشکاۃ الاسلامیۃ  بیروت''کانسخہ استعمال کیا گیاہے۔

٭۔۔۔۔۔۔ترجمہ سلیس اوربامحاورہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی اچھی طرح استفادہ کر سکیں۔

٭۔۔۔۔۔۔آیات کاترجمہ اِمام اہلِ سنت، مجدّ ِ دِدین وملت الشاہ اِمام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن''کنزالایمان''سے لیا گیاہے۔

٭۔۔۔۔۔۔احادیث کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔ مشکل الفاظ کے معانی ومطالب بریکٹ میں لکھ دئیے گئے ہیں اوربعض الفاظ پر اعراب لگائے گئے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔جہاں''اصول حدیث ''کی اصطلاحات ہیں ان کی حاشیہ میں وضاحت کردی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔علاماتِ ترقیم (رُمُوزِاوقاف)کاخاص خیال رکھا گیاہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔مطالعہ کرنے والے غیرعالِم اسلامی بھائیوں کی دلچسپی برقراررکھنے کے لئے احادیث کریمہ کی اسنادذکرنہیں کی گئیں۔

    الغرض!یہ کتاب آپ تک پہنچانے کے لئے '' دعوتِ اسلامی'' کے مدنی اسلامی بھائیوں نے مسلسل کوشش کی ہے۔اگر اس ترجمہ میں کوئی خوبیاں ہیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا ، میٹھے میٹھے مصطفٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی عنایتوں اورعلماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ بالخصوص شیخ طریقت اَمیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری مدظلہ العالی کی برکتوں