امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صرف نامور مصنف ، بلند پایہ مفسر ، محد ث ، فَقیہ،ادیب، شاعر،مؤرّخ اورماہر لغت ہی نہ تھے بلکہ اپنے زمانے کے مجدِّدبھی تھے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا حافظہ نہایت قوی تھا، آٹھ برس کی عمرمیں قرآن مجیدحفظ کرلیاپھردیگر علوم وفنون کے حصول میں مصروف ہوگئے، علمِ حدیث میں بدرالمحدثین علامہ بدرالدین عینی حنفی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ، حافظ سخاوی علیہ رحمۃ اللہ الکافی اور دیگرجلیل القدر محدثین رحمہم اللہ تعالیٰ سے استفادہ کیا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تصوف اور سلوک کی منازل مشہور صوفی بزرگ شیخ کمال الدین محمد بن محمد مصری شافعی علیہ رحمۃاللہ الوافی کے زیر سایہ طے کیں اورانہی کے