مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبير للطبرانی ج۶ ص۱۸۵حديث۵۹۴۲ )
دو مَدَنی پھول:
(۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(۱)ہر بارحمد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا (۱۰) جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۱۱) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم اور(۱۲) جہاں جہاں کسی صحابی کانام مبارک آئے گاوهاں رضی اللہ تعالیٰ عنہ پڑھوں گا (۱۳)اس کتاب کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اس کے مؤلف کو ایصال