Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
1 - 49
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی بَرَکت
	اَعلٰی حضرت، اِمامِ اَہلسنّت،مجدِّددین وملّت مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاویٰ رضویہ شریف جلد23 صَفْحَہ 122 پر نقل فرماتے ہیں :حضرت اَبُو المواہِب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ مَیں  نے خواب میںرسُولُ اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کو دیکھا، حضورِ اقدس صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم نے مجھ سے فرمایا کہ ’’قیامت کے دن تم ایک لاکھ بندوں  کی شَفاعت کرو گے۔‘‘ میں  نے عرض کی: یارسُول اﷲ! عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم مَیں  کیسے اس قابل ہوا؟ ارشادفرمایا: ’’ اس لیے کہ تم مجھ پردُرود پڑھ کر اس کا ثواب مجھے نَذْرکردیتے ہو۔‘‘
ثواب نَذْر کرنے کا طریقہ
	دُرُودِ پاک پڑھ کر تصوُّر میں  کہہ دیجئے اور چاہیں  تو زبان سے بھی دہرائیے: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ میں  نے جو دُرودشریف پڑھے ہیں  ان کا ثواب ہمارے آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کو پہنچا ۔‘‘
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد