سرکار کا پیغام عطّار کے نام |
ديا ہے کہ''محمد اِلياس قادِری کو ميرا سلام کہنا۔''بعض اوقات ساتھ میں کوئی اور پیغام بھی ہوتا ہے ۔ایسی ہی 18مَدَنی بہاریں '' ایمان افروز بِشارتیں'' (حصّہ 1) میں ''سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام '' سے شائع کی جارہی ہیں ، جس میں ابتدائی 4مَدَنی بہاریں وہ ہیں جن میں ''عین بیداری '' کے عالم میں سلام بھیجا گیا ہے،جبکہ متعدِّد بہاریں ابھی مرتَّب کی جارہی ہیں۔ ؎
يہی آرزو ہو جو سُرخرو ،ملے دو جہاں کی آبرو ميں کہوں غلام ہوں آپکا ،وہ کہيں کہ ہم کو قبول ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش'' کے مقدس جذبے کے تحت مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الاٰمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) ۲۳ ربیع النور ۱۴۳۰ ھ، 21مارچ 2009