Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
4 - 49
،اِخلاص، حُسنِ اَخلاق، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فرو غِ علمِ دین ،خیر خواہی مسلمین جیسی صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں۔سرکارِ ابد قرار،شفیع روزِ شُمار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے بھرپور محبت کا نتیجہ ہے کہ امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زندگی سنّتِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سانچے میں ڈھلی ہوئی نظر آتی ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کو بار ہا یادِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اور فراق طیبہ میں آنسوبہاتے دیکھا گیا ہے۔ اِجتماعِ ذکرونعت میں تو آپ کی رِقّت کا بیان کرنے سے قلم قاصر ہے۔ کبھی کبھی آپ یادِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں اس قدردیوانہ وار تڑپتے اور روتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو رحم آنے لگتا ہے اور وہ بھی رونے لگتے ہیں۔ ؎
میں عشق میں یوں گُم ہوجاؤں ہرگز نہ پتا اپنا پاؤں

دیوانہ زمانہ کہہ کہہ کر پتھر مجھ پر برساتا رہے
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ وقتاً فوقتاً بذریعہ مکتوب یازبانی اس قسم کی بِشارتیں ملتی رہتی ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَضْل و کرم سے ہميں حُضُورِاکرم،نُورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم کی زيارت ہوئی اور سرکارِ مدينہ ،سُرُورِقلب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم نے ہميں حکم
Flag Counter