Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
35 - 49
مزید بھی ارشاد فرمایاجو مجھے یاد نہ رہا۔

                                                                                                             اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
    (12) امیرِاَہلسنّت مد ظلہ العالی بارگاہِ رِسالت صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم میں
    حیدر آباد (باب الاسلام سندھ) کے علاقہ دادن شاہ کے ایک نقشبندی بُزُرگ جو امير اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ سے طالب ہیں، اُن کے بيان کا خلاصہ ہے کہ غالباً 1995 ء کی بات ہے ميرے پاؤں کی ہڈی ميں فريکچر ہو گيا ایک رات دَرْد کی شدت کے باعث میں بارگاہِ رِسالت صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم میں رورو کراِستِغاثہ پیش کرنے لگا،اِسی اَثناء ميں ميری آنکھ لگ گئی اور ميری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی کيا ديکھتا ہوں کہ نور کے پيکر، دو عالم کے سرور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم حضرت ابو بکر صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ تشريف فرما ہيں۔قريب ہی امير اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ بھی حاضِر ہیں اور آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ پررِقّت طاری ہے ۔

                                                                                                             اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter