Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
29 - 49
عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت پر نظر رکھتے ہوئے قَوی امّید ہے کہ جن بختوروں کیلئے یہ مَدَنی خواب دیکھا گیا ہے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن کا خاتمہ ایمان پر ہو گا اور وہ مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طُفیل جنتُ الفردوس میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس پائیں گے ۔تاہم یہ یاد رہے! کہ اُمَّتی جو خواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا، خواب کی بِشارت کی بنیاد پر کسی کو قَطعی جنّتی نہیں کہا جا سکتا ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو 

ٰٰ
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7 ) تصوّرِ مرشِد کی بَرَکت
    دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (حیدرآباد باب الاسلام سندھ)کے ایک طالب علم کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد(باب الاسلام سندھ) میں ۱۵ ذوالقعـدۃ الحرام ۱۴۲۷؁ھ ،4 دسمبر 2006؁ بروز پیر صبح کم وبیش11:30بجے جامعۃ المدینہ کے طلباء کے امتحانات کے نتائج کے سلسلہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعِ ذکرو نعت میں
Flag Counter