میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے دیکھا کہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّو صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا کیسا کرم ہے ۔ یاد رکھئے !اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں کو سلام بھیجنا احادیثِ مبارکہ سے ثابِت ہے، چُنانچِہ امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جِبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے:اے مـحـمّد! (علیہ الصلوۃ و السلام)کیاتم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتیتم پر ایک بار دُرُود بھیجے،میں اُس پر دس رَحمتیں نازل کروں اور آپ کی اُمَّت میں سے جو کوئی ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ۔