اَعلٰی حضرت، اِمامِ اَہلسنّت،مجدِّددین وملّت مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاویٰ رضویہ شریف جلد23 صَفْحَہ 122 پر نقل فرماتے ہیں:حضرت اَبُو المواہِب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ مَیں نے خواب میں رسُولُ اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کو دیکھا، حضورِ اقدس صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم نے مجھ سے فرمایا کہ ''قیامت کے دن تم ایک لاکھ بندوں کی شَفاعت کرو گے۔'' میں نے عرض کی: یارسُول اﷲ! عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم مَیں کیسے اس قابل ہوا؟ ارشادفرمایا: '' اس لیے کہ تم مجھ پردُرود پڑھ کر اس کا ثواب مجھے نَذْرکردیتے ہو۔''