Brailvi Books

صَرفِ بَہائى
9 - 53
پیش لفظ
    علم صرف کی بنیادی اصطلاحات اور ان کی تعریفات اورابتدائی گردانوں پرمشتمل مختصر رسالہ'' صرف بہائی'' ایک عرصہ سے ہمارے بلاد پاک وہندکے بہت سے مدارس دینیہ میں داخل نصاب اور اپنی افادیت میں بے مثال ولاجواب ہے ۔

    اصل کتاب فارسی زبان میں ہے ۔ مدارس دینیہ کے طلباء کی سہولت کے لیے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی ''کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' کے ''شعبہ درسی کتب '' کی جانب سے اس کا اردو ترجمہ بنام ''صرف ضیائی'' پیش کیا جارہاہے ۔ نیز اس کے ساتھ اردو حاشیہ بنام ''صرف بنائی ''کا اہتمام بھی کیاگیاہے جو صرف بہائی کی شرح''فضل خدائی''کی تلخیص ہے۔

    ارباب نظر کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اگرترجمہ یا حاشیہ میں خطاء پائیں تو ضرور ہمیں مطلع فرمائیں ۔ اللہ تبارک وتعالی ہمارے کاموں میں خلوص اور للہیت پیدا فرمائے اور ہمیں ہرکام محض اپنی رضاء کے لیے کرنے کی سعادت عطافرمائے ۔

 				مرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو

 				  کر اخلاص ایسا عطا یا الہی
شعبہ درسی کتب

            		     مجلس المدینۃ العلمیہ (دعوت اسلامی)
Flag Counter