Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
28 - 33
انہيں فورا قریبی ہسپتال پہنچا یا۔ ہسپتال لے جانے والے اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ انہيں لے کر ہم جيسے ہی ہسپتال پہنچے تو بلند آواز سے کلمہ طيبہ کا ورد شروع کر ديا ، یہاں تک کہ کلمہ طیبہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
پڑھتے پڑھتے جام شہادت نوش کرگئے ۔تدفين کے وقت جب ان کا آخری دیدار کروایا گیا تو وہاں موجود افراد نے دیکھا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ سجی ہوئی تھی ۔ 

                                                                                                                              اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
نسبت رنگ لے آئی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے دنیا سے قابلِ رشک انداز میں رخصت ہونے والے اِن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا ۔
Flag Counter