Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
76 - 273
لَایُوْمِنُ اَحَدُکُمْ
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک(کامل) مومن نہ ہوگاجب تک کہ میں اسے اس کے باپ، اس کی اولاد ، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔
(صحیح البخاری، کتاب الایمان،باب حب الرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ...الخ، الحدیث۱۵،ج۱،ص۱۷)
    اسی طرح ایک دوسری حدیث میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا: تین باتیں جس میں ہوں گی وہ حلاوت ایمان پا جائے گا۔ پہلی بات تو یہ کہ اس مرد مومن کے نزدیک اللہ اور اس کارسول(عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم )سب سے زیادہ محبوب ہوں۔ اور دوسری بات یہ کہ وہ کسی سے محبت کرے تو صرف اللہ عزوجل کیلئے کرے ۔ اور تیسری بات یہ کہ کفر سے نجات پالینے کے بعد اس کی طرف پلٹ کر آنے کو اسطرح ناپسند کرے جس طرح و ہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہو۔
(صحیح البخاری، کتاب الایمان،باب حلاوۃ الایمان،الحدیث۱۶،ج۱،ص۱۷)
    اس حدیث میں ایمان کی بنیاد اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی محبت کو بتایاگیا۔ اور اس محبت کو ایمان کی دوسری حلاوتوں پر مقدم کرکے اسکی غیر معمولی اہمیت بھی بتادی گئی جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم جان ایمان ہے۔
(۱) ایک روز حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے
Flag Counter