Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
74 - 273
 (۱۱)مسجد نبوی (علی صاحبہ الصلوۃ والسلام)سے ملحق حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکان تھا جس کا پرنالا بارش میں آنے جانے والے نمازیوں پر گرا کرتا تھا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کواُٹھوادیا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے اللہ عزوجل کی قسم اس پر نالے کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے دست مبارک سے میری گردن پر سوار ہو کر لگایا تھا یہ سنکر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ آپ میری گردن پر سوار ہوکر اسکو پھر اسی جگہ لگادیں، چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
         (وفاالوفاء،الفصل الثانی عشر،باب بین عمروالعباس،ج۱،ص۴۸۷)
Flag Counter