صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
ہر نبی اور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام کے جاں نثاروں اور حواریوں نے اپنی محبت ووفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نبی کی اطاعت وفرمانبرداری میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ چھوڑا۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ رسول اکرم، نبی محترم، سرور دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اپنے والہانہ عشق و محبت سے سرشارہو کر جس شاندار انداز میں اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔
حضرت مقداد بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یوں عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ جہاں چاہیں ہمیں لے جائیں ہم کبھی بھی وہ بات اپنے منہ سے نہ نکالیں گے جو بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی کہ
فَاذْہَبْ اَنۡتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا ہٰہُنَا قٰعِدُوۡنَ ﴿۲۴﴾
ترجمۂ کنزالایمان: تو آپ جائيے اور آپ کا رب تم دونوں لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں۔(پ6،المائدہ:24)
قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا