Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
137 - 273
قتل ہوگیا اور ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فوراََ اس گھوڑے پرسوار ہوگئے جو پہلے اخرم اسدی کا تھا اور اب اس پر عبدالرحمن سوارہو چکا تھا ۔
 (صحیح مسلم، کتاب الجھادوالسیر،باب غزوۃ ذی قروغیرہما،الحدیث:۱۸۰۷، ص۱۰۰۰)
مجاہدانہ جواب: قریش  مکہ نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لئے جب جنگ بدر کی بنیاد ڈالی تو حضور سرورعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ارشاد فرمایا کہ دشمن لڑنے پر آمادہ ہے۔ بتاؤ تمھاری کیا رائے ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے مہاجرین نے جواب دیا۔ یا رسول اللہ! عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم وہی کریں جس بات کا خدا عزوجل نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کو حکم دیا ہے۔ ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے ساتھ ہیں۔ خدا عزوجل کی قسم !ہم ایسا نہ کہیں گے جیسا کہ بنی اسرائیل نے اپنے پیغمبرحضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا۔
فَاذْہَبْ اَنۡتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا ہٰہُنَا قٰعِدُوۡنَ ﴿۲۴﴾
ترجمہ کنزالایمان :تو آپ جائيے اور آپ کا رب تم دونوں لڑوہم یہاں بیٹھے ہیں۔(پ6،المائدہ:24)
    یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم !ہم حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے نام پر قربان ہوجانے کو تیار ہیں۔ انصار نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ! ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم پر ایمان لے آئے ہیں ۔ اس خدا عزوجل کی قسم جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کو مبعوث فرمایا ہے اگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ہمیں دریامیں کودجانے کا اشارہ فرمائیں گے توہم اس میں کودجائیں گے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ہم سے مشورہ کیوں طلب فرماتے ہیں ہم بے وفائی کرنے والے نہیں ہیں۔
Flag Counter